QR codeQR code

خاشقجی قتل کیس پر امریکی حکام میں اختلاف,پالیسی ساز مستعفی

سعودی عرب سے متعلق امریکی پالسی امور کے انچارج کرسٹن فونٹنرز اپنے عہدے سے مستعفی

18 Nov 2018 گھنٹہ 17:16

ان کے استعفے کی وجہ مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے بارے میں امریکی حکام سے ان کے پائے جانے والے اختلاف کو بتایا گیا ہے۔


سعودی عرب سے متعلق امریکی پالسی امور کے انچارج کرسٹن فونٹنرز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان کے استعفے کی وجہ مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے بارے میں امریکی حکام سے ان کے پائے جانے والے اختلاف کو بتایا گیا ہے۔

اس استعفے سے پتہ چلتا ہے کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس پر خود امریکی حکام میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

فونٹنرز اس قتل کے تعلق سے سعودی عرب کے خلاف تادیبی کارروائی کے خواہاں ہیں اور انھوں نے خاشقجی کے قاتلوں کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں گفتگو کے لئے ریاض کا دورہ بھی کیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ ان کے اس دورے کے بعد امریکی قومی سلامتی کے عہدیداروں سے ان کے اختلافات ہو گئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ جمال خاشقجی قتل کیس سے سعودی ولیعہد بن سلمان کو بچانے کی  بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 378515

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/378515/خاشقجی-قتل-کیس-پر-امریکی-حکام-میں-اختلاف-پالیسی-ساز-مستعفی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com