QR codeQR code

خاشقجی قتل کیس میں امریکہ دو روخی سے کام لے رہا ہے

امریکی حکومت خاشقجی کے قتل سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی

18 Nov 2018 گھنٹہ 13:26

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر ناریٹ کہتی ہیں کہ خاشقجی قتل کیس میں حتمی نتیجے پر پہنچنے کی خبریں درست نہیں۔


امریکی حکومت خاشقجی کے قتل سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر ناریٹ کہتی ہیں کہ خاشقجی قتل کیس میں حتمی نتیجے پر پہنچنے کی خبریں درست نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق تحقیقات کی حتمی رپورٹ پیر یا منگل تک سامنے آ جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ سی آئی اے نے نتیجہ اخذ کر لیا ہے کہ صحافی خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیا تھا۔

سی آئی اے نے امریکی میڈیا کی رپورٹ پر کوئی رد عمل نہیں دیا جبکہ سعودی عرب نے سی آئی اے سے منسوب دعویٰ کو مسترد کردیا ۔

واقعات و شواہد اور آڈیو ریکارڈنگ سے امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو اعلی سعودی حکام  کے کہنے پر قتل کیا گیا تاہم امریکہ اپنے مفادات کی خاطر سعودی ولیعہد بن سلمان کے قتل میں ملوث ہونے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اوراس کے بدلے وہ آل سعود سے ڈیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ڈیل کی ناکامی کی صورت میں امریکہ قتل کے راز سے پردہ اٹھائے گا۔  


خبر کا کوڈ: 378412

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/378412/خاشقجی-قتل-کیس-میں-امریکہ-دو-روخی-سے-کام-لے-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com