QR codeQR code

یمن میں سعودی مظالم پر ترک وزیر کی شدید تنقید

یمن کے خلاف جاری جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

17 Nov 2018 گھنٹہ 19:21

وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے یمن میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جارح اتحاد کی جانب سے یمن میں عام شہریوں کا قتل عام اور اس ملک کا محاصرہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے


ترک وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی سرکردگی میں یمن کے خلاف جاری جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترک پارلیمینٹ کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے یمن میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جارح اتحاد کی جانب سے یمن میں عام شہریوں کا قتل عام اور اس ملک کا محاصرہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔مولود چاؤش اوغلو نے کہا کہ ترکی کو یمن میں انسان دوستانہ امداد کی فراہمی میں بے انتہا مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک اور بیماریوں کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی یمن کے معاملے میں ہرگز خاموش نہیں رہے گا۔ترکی کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بحران یمن کے حل اور اس ملک میں قیام امن کے حوالے سے انقرہ نے تہران کے ساتھ تعمیری بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک حکومت یمنی عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 378208

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/378208/یمن-میں-سعودی-مظالم-پر-ترک-وزیر-کی-شدید-تنقید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com