QR codeQR code

ایرانی بحریہ کمانڈر کی مختلف ممالک کے عسکری نمایندوں سے ملاقات

ایڈمرل حسین خانزادی نے نئی دہلی میں دنیا کے مختلف ملکوں کے بحری کمانڈروں سے ملاقات

15 Nov 2018 گھنٹہ 15:26

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے نئی دہلی میں دنیا کے مختلف ملکوں کے بحری کمانڈروں سے ملاقات میں سمندری سیکورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔


ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے نئی دہلی میں دنیا کے مختلف ملکوں کے بحری کمانڈروں سے ملاقات میں سمندری سیکورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

 ریئر ایڈمرل خانزادی، ان دنوں بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی بحری افواج کی تنظیم آئی او این ایس کے قیام کی دسویں سالگرہ میں شرکت کے لیے ہندوستان کے دورے پر ہیں۔
 ایران بحریہ کے کمانڈر اور انڈین اوشین نیول سمپوزیم کے موجودہ چیئرمین ریئر ایڈمرل خانزادی نے جاپان، ہندوستان، ملائیشیا، چین، اٹلی، سنگاپور اور روس کے اعلی بحری کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ  اور سمندری سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 377627

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/377627/ایرانی-بحریہ-کمانڈر-کی-مختلف-ممالک-کے-عسکری-نمایندوں-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com