QR codeQR code

کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ کے باعث جانی نقصان میں اضافہ

آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اڑتالیس تک جا پہنچی

15 Nov 2018 گھنٹہ 14:27

آگ لگنے کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد ہیکٹر زمین جل چکی ہے جو تقریبا پورے لاس انجلیس کے رقبے کے برابر ہے۔


شمالی کیلی فورنیا کے جنگلی علاقوں میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اڑتالیس تک جا پہنچی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد ہیکٹر زمین جل چکی ہے جو تقریبا پورے لاس انجلیس کے رقبے کے برابر ہے۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک صرف ایک تہائی آگ پر ہی قابو پایا جاسکا ہے جبکہ اٹھارہ اہم علاقوں میں کہ جہاں ہوا کے جھونکوں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے جا رہے ہیں، آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کے حکام اور عوام نے آگ لگنے کے اس واقعے پر واشنگٹن حکومت کی جانب سے لاتعلقی کا مظاہرہ کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 377589

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/377589/کیلی-فورنیا-میں-لگنے-والی-آگ-کے-باعث-جانی-نقصان-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com