QR codeQR code

میگا کرپشن کیس میں سکوں کے بادشاہ سمیت 2 افراد کو سزائے موت

ایران میں سکوں کے بادشاہ سمیت دو افراد کو کرپشن کے جرم میں پھانسی دے دی گئی

14 Nov 2018 گھنٹہ 12:37

ایران میں سکوں کے بادشاہ سمیت دو افراد کو کرپشن کے جرم میں پھانسی دے دی گئی اسلامی جمہوریہ ایران میں مالی بدعنوانی کے میگا کیسز میں سزائے موت پانے والے دو ہائی پروفائل مجرموں کوآج بدھ کے روز پھانسی پر لٹکا دیا گیا.


ایران میں سکوں کے بادشاہ سمیت دو افراد کو کرپشن کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں مالی بدعنوانی کے میگا کیسز میں سزائے موت پانے والے دو ہائی پروفائل مجرموں کوآج بدھ کے روز پھانسی پر لٹکا دیا گیا.

ایرانی عدالت نے اس سے پہلے "وحید مظلومین" عرف کنگ آف گولڈ اور "محمد اسماعیل قاسمی" کو سزائے موت سنائی تھی.

دونوں بدعنوان مجرموں کی جانب سے ملک کی معیشت کو درہم برہم کا جرم ثابت ہوگیا تھا جبکہ وہ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لئے بڑی پیمانے پر سونے اور غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کرتے تھے.ایرانی عدلیہ نے جرم ثابت ہونے پر انھیں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس پر آج صبح عمل درآمد کردیا گیا ۔


خبر کا کوڈ: 377212

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/377212/میگا-کرپشن-کیس-میں-سکوں-کے-بادشاہ-سمیت-2-افراد-کو-سزائے-موت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com