QR codeQR code

بن سلمان نے جمال خاشقجی سے موت سے چند منٹ پہلے فون پر بات کی

محمد بن سلمان نے اس گفتگو میں خاشقجی سے کہا کہ وہ سعودی عرب واپس آجائے ورنہ اسے قتل کردیا جائےگا

22 Oct 2018 گھنٹہ 16:32

ترک ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی موت سے چند منٹ پہلے اس سے گفتگو کی


ترک ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی موت سے چند منٹ پہلے اس سے گفتگو کی۔

ترک اخبار ینی شفق نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی موت سے چند منٹ پہلے اس سے گفتگو کی۔ ترک ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے اس گفتگو میں خاشقجی سے کہا کہ وہ سعودی عرب واپس آجائے ورنہ اسے قتل کردیا جائےگا۔ لیکن صحافی خاشقجی نے محمد بن سلمان کے سعودی عرب واپس آنے کے مطالبہ کو رد کردیا۔

ترک اخبار کی مطابق محمد بن سلمان کے مطالبہ کو رد کرنا خاشقجی کے قتل کی اصلی وجہ ہے۔ ینی شفق نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے خاشقجی کے قتل کے اعتراف سے قبل ترک سکویرٹی فورسز نے ایسی اسناد دریافت کیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاشقجی کو قتل کرنے سے قبل دردناک  شکنجوں میں کسا گيا۔


خبر کا کوڈ: 370945

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/370945/بن-سلمان-نے-جمال-خاشقجی-سے-موت-چند-منٹ-پہلے-فون-پر-بات-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com