QR codeQR code

اردن غاصب صیہونی حکومت سے اپنی اراضی واپس لے گا

شاہ عبداللہ دوم نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے سے متعلق اراضی کی لیز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

22 Oct 2018 گھنٹہ 16:08

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے سے متعلق اراضی کی لیز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے


اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے سے متعلق اراضی کی لیز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ دونوں علاقوں الباقورہ اور غمرہ ہماری اولین ترجیحات ہیں اور ان علاقوں کو امن معاہدے سے خارج کرنے کا فیصلہ خالصتا اردن اور اردن کے لوگوں کی قومی مفاد میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 25 برس قبل معاہدہ کے تحت دونوں علاقوں کی لیز حاصل کی تھی جس کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ دونوں ہی علاقے اردن اور اسرائیل کی سرحد پر واقع ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اردن سے لیز کی توسیع کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے، اس میں کوئی شک نہیں معاہدہ ایک قیمتی اثاثہ ہے اور اردن اور مصر کے ساتھ معاہدے خطے میں استحکام کی کڑی ہیں۔

واضح رہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پارلیمنٹ میں لیز کی توسیع سے متعلق سخت دباؤ کا سامنا ہے اور 87 قانون سازوں نے اردون کی زمین واپس لینے کے لیے پٹیشن پر بھی دستخط کیے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے مظاہرین نے مارچ میں اردن کے شاہ سے مطالبہ کیا کہ لیز پر دیے گئے خطے واپس لیے جائیں۔ متعدد مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ ہی منسوخ کر دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 370932

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/370932/اردن-غاصب-صیہونی-حکومت-سے-اپنی-اراضی-واپس-لے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com