QR codeQR code

ایران کی بین الاقوامی سرحد مہران پر طوفان 1 زائر شہید

ایران کی سرحد مہران پر طوفان کے نتیجے میں ایک زآئر جاں بحق اور 15 زخمی

22 Oct 2018 گھنٹہ 13:09

ایران کی سرحد مہران پر طوفان کے نتیجے میں ایک زآئر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں اربعین کمیٹی نے زائرین کو مہران سرحد کی طرف حرکت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین میں شرکت کرنے کے لئے زائرین دوسری سرحدوں کی طرف روانہ ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سرحد مہران پر طوفان کے نتیجے میں ایک زائر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں اربعین کمیٹی نے زائرین کو مہران سرحد کی طرف حرکت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) کے اربعین میں شرکت کرنے کے لئے زائرین دوسری سرحدوں کی طرف روانہ ہوں۔

پولیس حکام کے مطابق ایلام سے مہران کا راستہ کچھ مدت کے لئے بند کردیا گیا لیکن اب کھول دیا گیا ہے طوفان کی وجہ سے صوبہ ایلام  کے عوام اور زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ زائرین کے ہنگامی قیام کے لئے مساجد اور مدارس کو آمادہ کرلیا گیا ہے ۔ صوبہ ایلام میں امدادی ٹیمیں امداد رسانی کے لئے آمادہ ہیں۔

خبر کا کوڈ: 370804

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/370804/ایران-کی-بین-الاقوامی-سرحد-مہران-پر-طوفان-1-زائر-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com