QR codeQR code

پاکستانی زائرین کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے

تفتان میرجاوہ کے راستے پاکستان کے زائرین اربعین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

20 Oct 2018 گھنٹہ 19:14

تفتان میرجاوہ کے راستے پاکستان کے زائرین اربعین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے پاکستانی زائرین کی پذیرائی اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خاص ہدایات جاری کی ہیں ۔


تفتان میرجاوہ کے راستے پاکستان کے زائرین اربعین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے پاکستانی زائرین کی پذیرائی اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خاص ہدایات جاری کی ہیں ۔

پاکستان سے زمینی راستے سے ، اربعین حسینی میں شرکت کے لئے زائرین ایران کے راستے عراق جاتے ہیں ۔ اب تک ہزاروں زائرین  تفتان میرجاوہ سرحد سے ایران میں داخل ہوچکے ہیں ۔

ایران کے راستے کربلائے معلی جانے والے زائرین کو میرجاوہ پہنچنے کے بعد بسوں کے ذریعے زاہدان پہنچایا جاتا ہے جہاں ان کے قیام کے لئے کئی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

زاہدان میں قیام کے بعد پاکستان کے زائرین اربعین کو بسوں کے ذریعے عراق کی سرحد تک پہنچایا جاتا ہے ۔ایران میں پاکستان کے زائرین اربعین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خاص اہتمام کیا ہے ۔ زاہدان کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی ان کی پذیرائی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں -

سپاہ نیوز نے خبر دی ہے کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈرانچیف ،جنرل محمد علی جعفری نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے نام خط میں لکھا ہے کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ایران کے راستے کربلائے معلی جانے والے پاکستانی زائرین کی پذیرائی اور انہیں ضروری سہولتیں فراہم کرنے پر پوری توجہ دی جائے ۔


خبر کا کوڈ: 370260

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/370260/پاکستانی-زائرین-کو-سہولتوں-کی-فراہمی-یقینی-بنائی-جائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com