QR codeQR code

افغانستان میں انتخابات کے دوران متعدد بم دھماکے

پارلیمانی انتخابات کے دوران کابل میں کئی پولنگ اسٹیشنز پر دھماکے

20 Oct 2018 گھنٹہ 19:04

افغان حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران کابل میں کئی پولنگ اسٹیشنز پر دھماکے ہوئے ہیں


افغان حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران کابل میں کئی پولنگ اسٹیشنز پر دھماکے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران کابل میں کئی پولنگ اسٹیشنز پر دھماکے ہوئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز پر دھماکے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں کھڑے عوام میں افراتفری مچ گئی اور انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بجائے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی۔ افغان حکام کے مطابق پہلا دھماکہ انٹیلی جنس آفیسر کی گاڑی کے نیچے لگے بم پھٹنے سے ہوا جب کہ دوسرا دھماکہ قره ‌باغ پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا تاہم دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطاع موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 370259

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/370259/افغانستان-میں-انتخابات-کے-دوران-متعدد-بم-دھماکے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com