QR codeQR code

سعودی علما نے سعودی ولیعہد کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا

سعودی عرب کی اعلی علما کونسل نے محمد بن سلمان کو برطرف کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

18 Oct 2018 گھنٹہ 21:11

خاشقجی کے قتل پر مبنی ترک پولیس کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کی اعلی علما کونسل نے محمد بن سلمان کو برطرف کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


ترکی کے شہر استنبول میں سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر مبنی ترک پولیس کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کی اعلی علما کونسل نے محمد بن سلمان کو برطرف کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عربی اکّیس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی اعلی علما کونسل نے جمعرات کے روز ایک بیان میں سعودی عرب کے ولیعہد کی غلط پالیسیوں اور ظالمانہ اقدامات نیز خاشقجی کے قتل میں بن سلمان کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھیں برطرف کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی اعلی علما کونسل نے اپنے بیان میں بن سلمان کے غلط اقدامات منجملہ علما اور روشن خیال دانشوروں کی گرفتاری، نااہل افراد سے کام لے کر دفتری اور اسی طرح سماجی بدعنوانی و بے انصافی، قومی سرمائے کو تباہ کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے بن سلمان کو برطرف اور اس منصب کے لئے کسی اہل شخص کے انتخاب کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 369760

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/369760/سعودی-علما-نے-ولیعہد-کو-برطرف-کرنے-کا-مطالبہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com