QR codeQR code

سعودی ولیعہد کے بھائی واشنگٹن سے فرار

سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان واشنگٹن سے فرار ہوگئے

17 Oct 2018 گھنٹہ 19:40

ترکی میں سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے ہولناک واقعہ کے بعد سعودی عرب کے سفیر واشنگٹن سے فرار ہوگئے ہیں۔


امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے ہولناک واقعہ کے بعد سعودی عرب کے سفیر واشنگٹن سے فرار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخباروں نیویارک ٹائمز ، واشنگٹن پوسٹ اور واشنگٹن ایگزماینر نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعہ کے بعد سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان واشنگٹن سے فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خالد بن سلمان سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے بھائی ہیں۔

امریکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے سفیر اب واپس واشنگثن نہیں آئیں گے لیکن بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی سفیر کے واشنگٹن واپس جانے کے قوی امکان موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 369549

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/369549/سعودی-ولیعہد-کے-بھائی-واشنگٹن-سے-فرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com