QR codeQR code

چین نے امریکہ کو ملکی معاملات میں مداخلت پر خبردار کردیا

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے

14 Oct 2018 گھنٹہ 17:43

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دے۔


چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لو کھانگ کا کہنا تھا کہ امریکی رہنماوں نے حالیہ دنوں بیانات دیئے ہیں کہ چین میں انسانی حقوق کی صورتحال ایک بار پھر بگڑ رہی ہے جبکہ ایسے بیانات حقیقت کے برعکس ہیں۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت چینی حکومت ہمیشہ عوام کے انسانی حقوق کو بہت اہمیت دیتی ہے۔امریکی حکومت کو خود اپنے ملک میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور کرنا چاہیے اور انسانی حقوق کے بہانے دوسریممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کو ترک کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 368319

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/368319/چین-نے-امریکہ-کو-ملکی-معاملات-میں-مداخلت-پر-خبردار-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com