QR codeQR code

شام سے کرد فورسز کا نہ نکلنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے

جنوبی ترکی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں اردوغان نے کہا

14 Oct 2018 گھنٹہ 17:38

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ شمالی شام سے کرد فورسز کا نہ نکلنا امریکہ کے ساتھ طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔


ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ شمالی شام سے کرد فورسز کا نہ نکلنا امریکہ کے ساتھ طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ شمالی شام سے کرد فورسز کا نہ نکلنا امریکہ کے ساتھ طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

جنوبی ترکی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں اردوغان نے کہا کہ منبج میں کرد فورس "کرد پروٹیکشن یونٹس" نے سرنگیں کیوں کھود رکھی ہیں؟ میں ان سرنگوں کو کردوں کی قبریں قرار دیتا ہوں جو انہوں نے خود ہی تیار کر رکھی ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ کرد جنگجو 90 روز کے اندر اندر علاقہ خالی کر دیں گے۔ ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا، ترکی اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں موجود دہشت گرد ترکی کی سرحدی سے دور ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر الوعرہ ، جرابلس اور الباب سے گزر کرعفرین پہنچ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 368318

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/368318/شام-سے-فورسز-کا-نہ-نکلنا-معاہدے-کی-خلاف-ورزی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com