QR codeQR code

افغانستان میں حالیہ دہشت گردی میں جانی نقصان میں اضافہ

دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے

8 Oct 2018 گھنٹہ 17:17

کابل میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ دفتر یوناما کے مطابق گزشتہ نو ماہ کے دوران افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں چھیالیس فی صد اضافہ ہوا ہے۔


افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

کابل میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ دفتر یوناما کے مطابق گزشتہ نو ماہ کے دوران افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں چھیالیس فی صد اضافہ ہوا ہے۔
 اس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ہونے والے مختلف دہشت گردانہ حملوں میں دو ہزار تین  سو چونتیس افغان عام شہری مارے گئے ہیں۔
 افغانستان کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال کی پہلے چھے ماہ کے دوران جنگ اور دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والے عام شہریوں کی تعداد میں تیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک ہفتے پہلے ایک غیر سرکاری تنطیم نے بتایا تھا کہ صرف ستمبر کے مہینے میں امریکی فوج کے فضائی حملوں کے دوران سو سے زائد افغان شہری مارے جا چکے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 366281

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/366281/افغانستان-میں-حالیہ-دہشت-گردی-جانی-نقصان-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com