QR codeQR code

غزہ کی سرحد پر فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان فلسطینی شہید

6 Oct 2018 گھنٹہ 20:08

غزہ کی سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔


غزہ کی سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ غزہ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرئیلی فائرنگ سے 12 سالہ فارس حفیظ اور 24 محمود اکرم موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 376 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آنسو گیس سے متاثرہ 192 مظاہرین کو اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی قبضوں کے خلاف 30 مارچ سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تقریباً 200 فلسطینی شہید اور 21 ہزار 600 مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 365574

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/365574/غزہ-کی-سرحد-پر-فائرنگ-سے-2-فلسطینی-نوجوان-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com