QR codeQR code

برطانیہ سعودی عرب کو ہتھار دینا بند کرے

برطانوی حزب اختلاف کے رہنما اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے ایک بار کہا

25 Sep 2018 گھنٹہ 12:42

جیرمی کوربن نے وزیراعظم تھریسا مئے کی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اسحلہ کی سپلائی بند کی جائے تاکہ یمن میں بھڑکے تشدد کی آگ کو فوری طور پر خاموش کیا جا سکے۔


برطانوی حزب اختلاف کے رہنما اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 جیرمی کوربن نے وزیراعظم تھریسا مئے کی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اسحلہ کی سپلائی بند کی جائے تاکہ یمن میں بھڑکے تشدد کی آگ کو فوری طور پر خاموش کیا جا سکے۔
 برطانوی حزب اختلاف کے رہنما نے کہا کہ سعودی اتحاد، برطانیہ کے فراہم کردہ ہتھیاروں سے یمنی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
 سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پچھلے تین برس سے زیادہ عرصے سے امریکہ اور خطے کے بعض عرب ملکوں کے ساتھ مل کر مغربی ایشیا کے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جنگ کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
 سعودی اتحاد کے حملوں میں دو سو یمنی بچوں سمیت کئی ہزار یمنی شہری مارے جا چکے ہیں۔
 اقوام متحدہ نے بحران یمن کو اس صدی کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس بحران میں مزید شدت پیدا ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 361994

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/361994/برطانیہ-سعودی-عرب-کو-ہتھار-دینا-بند-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com