QR codeQR code

امریکہ مین طوفان سے متاثرہ افراد کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

طوفان سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی پر سخت احتجاج کیا

24 Sep 2018 گھنٹہ 0:25

سیکڑوں افراد نے فلوریڈا کی سڑکوں پر مارچ کر کے طوفان سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی پر سخت احتجاج کیا ہے۔


سیکڑوں افراد نے فلوریڈا کی سڑکوں پر مارچ کر کے طوفان سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی پر سخت احتجاج کیا ہے۔

 مظاہرین مارا لاگو میں واقع  ٹرمپ ٹاور کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے برتی جانے والی لاپرواہی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
 مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھار رکھے تھے جن پر عوام کا احترام کروں اور پرٹوریکو کے لوگ انصاف چاہتے ہیں جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرے کے شرکا نے اپنی گاڑیوں کے ہارن بجا کر صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔
 اس مظاہرے میں شریک لوگوں کی ایک بڑی تعداد فلوریڈا کے دور دراز کے علاقوں سے ٹرمپ ٹاور کے سامنے مظاہرے کے لیے یہاں آئی تھی۔
 مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر بل نیلسن  کا کہنا تھا کہ  پرٹوریکو کی صورت حال ناقابل قبول ہے۔انہوں نے گزشتہ سال آنے والے طوفان میں مرنے والوں کے بارے میں صدر ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیا۔ 


خبر کا کوڈ: 361422

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/361422/امریکہ-مین-طوفان-سے-متاثرہ-افراد-کا-حکومت-کے-خلاف-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com