QR codeQR code

عالمی معیشت اور خارجہ پالیسی میں خواتین اہم کردار ہے

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے

23 Sep 2018 گھنٹہ 19:35

کینیڈا میں دنیا بھر کی خواتین وارائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت اور خارجہ پالیسی میں خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں تشدد کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔


یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کو سب سے زیادہ تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 کینیڈا میں دنیا بھر کی خواتین وارائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت اور خارجہ پالیسی میں خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں تشدد کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ خواتین فیصلہ ساز عہدوں پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے اختیارات کو انسانی حقوق کے ارتقا کی غرض سے استعمال کرتی ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ دنیا کی خواتین وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقدہ ہوا جس میں اٹھارہ ملکوں کی خواتین وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 361369

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/361369/عالمی-معیشت-اور-خارجہ-پالیسی-میں-خواتین-اہم-کردار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com