QR codeQR code

پاکستان کی ایران میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

23 Sep 2018 گھنٹہ 0:16

پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کےمتاثرین کے ساتھ ہے، ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے پاکستان دعا گو ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہےاور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمہ داری الاحوازیہ دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے جسے سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 361174

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/361174/پاکستان-کی-ایران-میں-دہشت-گردی-کے-واقعہ-شدید-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com