QR codeQR code

امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے 3 ہلاک

مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک

21 Sep 2018 گھنٹہ 18:39

امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔


امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ایبرڈین کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے مصروف صنعتی ایریا میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق فائرنگ ’رائٹ ایڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر‘ کے بالکل قریب ہوئی ہے، گولیاں چلتے ہی بھگدڑ مچ گئی اور لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں محفوظ جگہ کی تلاش میں لگ گئے۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور ایک مشکوک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسلحہ رکھنے پر پابندی کا اب تک کوئی قانون وضع نہیں کیا جا سکا ہے۔

امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ خود بھی ہتھیاروں کی لابی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 360760

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/360760/امریکی-ریاست-میری-لینڈ-میں-فائرنگ-سے-3-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com