QR codeQR code

روم میں سعودی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

یمنی عوام کے خلاف سعودی حملوں کی شدید مذمت کی۔

21 Sep 2018 گھنٹہ 17:28

اٹلی کے عوام نے دارالحکومت روم میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور یمنی عوام کے خلاف سعودی حملوں کی شدید مذمت کی۔


اٹلی کے عوام نے دارالحکومت روم میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور یمنی عوام کے خلاف سعودی حملوں کی شدید مذمت کی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے مظاہرین نے، ایسی حالت میں کہ انھوں نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں مارے جنے والے عام شہریوں خاص طور سے بچوں کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں، یمنی عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کے ارتکاب پر مغربی ملکوں منجملہ اٹلی کی خاموشی پر کڑی تنقید کی۔

مظاہرین نے اٹلی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ ہتھیاروں کی فروخت کر کے امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ اٹلی بھی یمنی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 360757

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/360757/روم-میں-سعودی-سفارت-خانے-کے-سامنے-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com