QR codeQR code

اسرائیل کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گا

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے کہا

19 Sep 2018 گھنٹہ 17:15

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک حق واپسی مارچ جاری رہے گا۔


فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک حق واپسی مارچ جاری رہے گا۔

 غزہ میں جماس کی تیس سالہ جدوجہد کے بارے میں پہلی بین الاقوامی علمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے کہا کہ حق واپسی مارچ فلسطینیوں کی استقامت اور راہ نجات کی علامت ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک غزہ کا محاصرہ توڑ نہیں دیا جاتا۔
 انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سوا حماس کا کوئی اور دشمن نہیں کیونکہ اس نے سرزمین فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔
اسما‏عیل ہنیہ  نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ سے جدا کرنے کی غرض کی جانے والی کوششوں سے دشمن کو سینچری ڈیل جیسے ناپاک منصوبوں کو آگے بڑھانے کی شہہ ملی ہے تاکہ  فلسطین کے معاملے کو ہمیشہ کے لئے نابود کر دیا ہے۔
 حماس کے سربراہ نے واضح کیا کہ امریکہ کا سنچری ڈیل منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 360550

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/360550/اسرائیل-کبھی-اپنے-مقاصد-میں-کامیاب-نہیں-ہوسکے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com