QR codeQR code

نائجیریا میں سیلاب نے تباہی مچادی 100 ہلاک

سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

18 Sep 2018 گھنٹہ 17:15

نائیجیریا کے 2 بڑے دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


نائیجیریا کے 2 بڑے دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے 2 بڑے دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (نیما) کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے نائیجر دریا اور بینو دریا میں طغیانی آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ طغیانی سے ملک بھر میں سیلاب آیا جس میں دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

نیما کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کی 12 ریاستیں سیلاب کی لپیٹ میں آئیں جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

حکومت نے مقامی افراد سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کردی۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے وسطی و جنوبی علاقوں میں ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی جبکہ فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔


خبر کا کوڈ: 360347

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/360347/نائجیریا-میں-سیلاب-نے-تباہی-مچادی-100-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com