QR codeQR code

یمنی فوج کا سعودی ایئرپورٹ پر قاصف ایک ڈرون طیارے سے حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں واقع ابہا ایئرپورٹ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

7 Sep 2018 گھنٹہ 14:34

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ابہا ایئرپورٹ پر قاصف ایک ڈرون طیارے سے حملہ کیا جس کے بعد اس ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ روک دیا گیا۔


یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں واقع ابہا ایئرپورٹ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ابہا ایئرپورٹ پر قاصف ایک ڈرون طیارے سے حملہ کیا جس کے بعد اس ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ روک دیا گیا۔

یمنی فوج کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے بھی جمعرات کے روز صوبے عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانے کو زلزال ایک قسم کے تین میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں سعودی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

یمنی فوج کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے اسی طرح مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا۔


خبر کا کوڈ: 356627

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356627/یمنی-فوج-کا-سعودی-ایئرپورٹ-پر-قاصف-ایک-ڈرون-طیارے-سے-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com