QR codeQR code

جاپان میں زلزلے اور طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے تقریبا 125 افراد زخمی ہوگئے۔

6 Sep 2018 گھنٹہ 12:48

جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہوکائیڈو سے 68 کلو میٹر دور تھا


ہوکائیڈو جزیرے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے تقریبا 125 افراد زخمی ہوگئے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہوکائیڈو سے 68 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں 125 افراد زخمی ہوئے جب کہ 32 افراد لاپتہ ہیں۔ زلزلے سے کئی گھروں اورعمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب جاپان کو 25 برس کے سب سے خوف ناک طوفان کا سامنا ہے۔ ٹائیفون نامی طوفان نے تباہی مچادی ہے اور مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک جب کہ 160 زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جاپان میں رواں برس جولائی میں ہلاکت خیز ہیٹ ویو کے بعد بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 356398

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356398/جاپان-میں-زلزلے-اور-طوفان-سے-بڑے-پیمانے-پر-تباہی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com