QR codeQR code

یمن میں عوام مظاہرہ، سعودی فوج کے انخلاء کا مطالبہ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے خلاف نعرے لگائے۔

5 Sep 2018 گھنٹہ 12:59

یمن کے شہریوں نے منگل کو صوبہ لحج میں آل سعود کے وحشیانہ مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے خلاف نعرے لگائے۔


یمن کے شہریوں نے منگل کو صوبہ لحج میں آل سعود کے وحشیانہ مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے خلاف نعرے لگائے۔

یمن میں انسانی حقوق کی معروف کارکن اور امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی خاتون توکل کرمان نے ایک ویڈیو جاری کر کے کہا ہے کہ صوبہ لحج کے باشندے، یمن سے سعودی عرب کی فوج اور اس کے اتحادیوں کے فوری  انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں-

اس درمیان یمن میں جارح قوتوں کے خلاف مظاہروں کا اہتمام کرنے والی کمیٹی نے ایک بیان جاری کر کے یمنی عوام سے کہا ہے کہ وہ بدھ کو ہونے والے مظاہروں میں جس کا سلوگن ،بچوں کے قاتلوں پر مقدمہ چلانا دینی فریضہ ہے، بڑے پیمانے پر شرکت کریں-

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ نو اگست کو یمن کے  شمالی صوبے صعدہ کے ضحیان شہر میں اسکولی بچوں کی بس پر حملہ کر کے پچپن معصوم بچوں کو شہید اور تقریبا اسّی دیگر کو زخمی کر دیا تھا-


خبر کا کوڈ: 356159

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356159/یمن-میں-عوام-مظاہرہ-سعودی-فوج-کے-انخلاء-کا-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com