QR codeQR code

ایران ، عراق میں ترقی، امن اور استحکام چاہتا ہے

ایران ، عراق کی پیشرفت، ترقی اور امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔

1 Sep 2018 گھنٹہ 22:54

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراقی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر کی عہدے سے برطرفی کو عراق کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، عراق کی پیشرفت، ترقی اور امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراقی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیرفالح الفیاض کی عہدے سے برطرفی کو عراق کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، عراق کی پیشرفت، ترقی اور عراق میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے لئے متحدہ ، ترقی یافتہ اور پائدار امن و سلامتی والا عراق سب سے اہم ہے ہم عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، عراق کے سیاسی رہنما اور عوام اپنے معاملات کو حل کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔  

خبر کا کوڈ: 355027

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/355027/ایران-عراق-میں-ترقی-امن-اور-استحکام-چاہتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com