QR codeQR code

بحرینی عوام نے آل خلیفہ کے خلاف ایک بار پھر سراپا احتجاج

بحرینی عوام نے معامیر کے علاقے میں آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

27 Aug 2018 گھنٹہ 21:19

معامیر کے علاقے میں کئے جانے والے اس مظاہرے کا مقصد بحرین کے شہدا سے وفاداری کا اعلان اور جیلوں میں بند بحرینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا رہا۔


بحرینی عوام نے معامیر کے علاقے میں آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

منامہ پوسٹ کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق معامیر کے علاقے میں کئے جانے والے اس مظاہرے کا مقصد بحرین کے شہدا سے وفاداری کا اعلان اور جیلوں میں بند بحرینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا رہا۔

بحرینی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بحرینی پرچم اور ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ آل خلیفہ حکومت کے زوال تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف اس ملک کے عوام کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین، اپنے ملک میں آل خلیفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوری حکومت کے قیام نیز سیاسی قیدیوں کی آزادی کے خواہاں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 353779

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/353779/بحرینی-عوام-نے-آل-خلیفہ-کے-خلاف-ایک-بار-پھر-سراپا-احتجاج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com