QR codeQR code

صیہونی انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی

مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس مسجد کے صحن میں داخل ہو کر جارحیت کا مظاہرہ کیا۔

27 Aug 2018 گھنٹہ 21:16

صیہونی انتہا پسند دانستہ طور پر مسجدالاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی روزانہ بے حرمتی کرتے ہیں


دسیوں صیہونی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس مسجد کے صحن میں داخل ہو کر جارحیت کا مظاہرہ کیا۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہا پسندوں نے مسجدالاقصی میں داخل ہو کر اسلام مخالف نعرے بھی لگائے۔صیہونی انتہا پسند دانستہ طور پر مسجدالاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی روزانہ بے حرمتی کرتے ہیں۔ غاصب صیہونیوں کی اس جارحیت کا مقصد بیت المقدس کا اسلامی و عیسائی تشخص ختم کر کے اسے صیہونی رنگ میں تبدیل کردینا ہےدوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے آٹھ فلسطینیوں کو بلا سبب گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 353775

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/353775/صیہونی-انتہا-پسندوں-کے-ہاتھوں-مسجدالاقصی-کی-بے-حرمتی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com