QR codeQR code

پاکستان اور ایران کے درمیان درینہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں

ایران کے وزیر خارجہ نے مذاکرات کے لئے رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے.

27 Aug 2018 گھنٹہ 15:02

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جوادظریف نے گزشتہ روز ایران کے قومی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران و پاکستان کے مابین بہترین تعلقات قائم ہیں اور میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ برادر اور دوست ملک پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر مذاکرات کے لئے رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جوادظریف نے گزشتہ روز ایران کے قومی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران و پاکستان کے مابین بہترین تعلقات قائم ہیں اور میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر مذاکرات کئے جائیں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت بر سر اقتدار آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے آئندہ دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا.

اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کہا تھا کہ نئے دور میں ایران اور پاکستان کے باہمی دوستانہ تعلقات مضبوط تر ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 353653

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/353653/پاکستان-اور-ایران-کے-درمیان-درینہ-تعلقات-کا-فروغ-چاہتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com