QR codeQR code

نائیجریا میں دہشت گردانہ حملہ ،19 افراد ہلاک

شمال مشرقی نائیجریا میں دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

20 Aug 2018 گھنٹہ 16:42

شمال مشرقی نائیجریا کے ایک گاؤں میں اتوار کی صبح ایک دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 19 لوگ مارے گئے۔ یہ حملہ بورنو ریاست میں گزمالا علاقے کے میلاری گاؤں میں تقریباً دو بجے ہوا۔

عمر نامی عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملے سے تین دن قبل انتہاپسندوں کو گاؤں کے چاروں طرف دیکھا گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے گڈمبلی شہر کے نزدیک تعینات فوج کو اس سلسلے میں مطلع کیا تھا لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دہشتگردانہ حملوں کے خوف سےمونگونو کے گاؤں کے سینکڑوں لوگ کیمپوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

خبر کا کوڈ: 352438

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/352438/نائیجریا-میں-دہشت-گردانہ-حملہ-19-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com