QR codeQR code

اسلامی معاشرے میں انحراف کی وجہ عدم عزت اور ذلت کا عام ہونا ہے

عزت مسلمانوں اور اسلام کی میراث ہے اس بات سے کسی مسلمان کو انکار نہیں۔

20 Aug 2018 گھنٹہ 0:23

اللہ نے مومنیین کے تمام امور کو اپنے ہاتھوں میں رکھا ہے کہ مومن کبھی ذلیل نہ ہونے پائے۔اسلامی معاشرہ ہمیشہ با عزت اور شجاع ہونا چاہیے اور تمام اسلامی امور چاہے وہ تربیتی ہو یا اقتصادی،سیاسی ہو یا اجتماعی یا عسکری ان تمام امورکی بازگشت عزت و کرامت پر ختم ہوتی ہے۔

اسلامی معاشرے میں انحراف کی وجہ عدم عزت اور ذلت کا عام ہونا ہے

تقریب کا موضوع:
امت اسلامی کا عزت اور ذلت کا دور

عزت مسلمانوں اور اسلام کی میراث ہے اس بات سے کسی مسلمان کو انکار نہیں۔

اللہ نے مومنیین کے تمام امور کو اپنے ہاتھوں میں رکھا ہے کہ مومن کبھی ذلیل نہ ہونے پائے۔اسلامی معاشرہ ہمیشہ با عزت اور شجاع ہونا چاہیے اور تمام اسلامی امور چاہے وہ تربیتی ہو یا اقتصادی،سیاسی ہو یا اجتماعی یا عسکری ان تمام امورکی بازگشت عزت و کرامت پر ختم ہوتی ہے۔

میں نہیں چاہتا کہ مسلمانوں کے گذشتہ ذلت آمیز ادوار سے متعلق گفتگو کروں بلکہ مسلمانوں کے تمام ادوار میں پیش آنے والے عوامل جو مسلمانوں کی ذلت کے باعث بنے ہے تاکہ مسلمان اپنی کرامت عزت اور شرافت کو کھو بیٹھے گفتگو کروں۔

ایسے بہت سے انحرافی واقعات اسلام کی تاریخ میں پیش آئے ہیں اور اس کے بعد بہت سے موقع پرست افراد مسلمانوں کے درمیاں داخل ہوگئے جنہوں نے اپنے فائدے کے لیے اسلام کی عزت کے مٹی میں ملا دی۔

بعض مغربی اسلام دشمن افراد نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بے دینی اور مادر پدر آزاد ، آزادی کا نعرہ بلند کیا اور مسلمانوں کو گمراہ کیا۔

 لیکن اسلام کے ہمدردوں نے اس مشکل کو سمجھ لیا اور اسلام کی سربلندی کے لیے جو پہلا اقدام کیا وہ ایمان ، عزت اور سربلندی تھا یعنی اپنی کھوئی ہوئی میراث کی طرف پلٹنے کا شعار۔

اسلام کے دشمنوں نے تمام زرایع استعمال کیے  کہ مسلمان اپنی کھوئی ہوئی عزت کی طرف پلٹ نہ سکے، اس کام کے لیے انہوں نے جنگ ، ثقافتی یلغار، اسلامی مقدسات کی توہین جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے۔جن کی مثال فلسطین میں مظالم ، قدس میں امریکی سفارت کی منتقلی اور بہت سے معاملات شامل ہیں۔

لیکن صہیونیوں کے تمام پروجیکٹ لبنان کی 33 روزہ جنگ ، داعش کی ناکامی، فلسطینی عوام کی واپسی مارچ اور صہیونی مظالم کے خلاف ڈٹ جانا کی بدولت ناکام ہوگئے اور اب مسلمان اپنی کھوئی ہوئی عزت کی طرف پلٹ رہے ہیں۔

ایسی صورتحال میں ہمیں چاہیے کہ فرقہ ورانہ ، قوم پرستی اور قبیلہ پروری جیسے دائروں سے نکل کر اسلامی دائرے میں داخل ہوجائے تاکہ اللہ تعالی مسلمانوں کو دوبارہ عزت سے نوازے۔

محسن اراکی

سربراہ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی
 
خبر کا کوڈ: 352258

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/352258/اسلامی-معاشرے-میں-انحراف-کی-وجہ-عدم-عزت-اور-ذلت-کا-عام-ہونا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com