QR codeQR code

مسلمان عرفہ کے دن اپنے وحدت اور اخوت کا دنیا کے سامنے اظہار کریں

نودشہ کے اہلسنت امام جماعت " ماموستا احمد مبارک شاہی" نے تقریب کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

19 Aug 2018 گھنٹہ 22:25

اللہ تعالی نے حج میں مسلمانوں کے لیے جو فائدے قرار دیے ہے ان میں سے ایک مسلمانوں کے درمیان وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حرمین شریفین میں جمع ہونا ہے۔


مسلمان عرفہ کے دن اپنے وحدت اور اخوت کا دنیا کے سامنے اظہار کریں

نودشہ کے اہلسنت امام جماعت " ماموستا احمد مبارک شاہی" نے تقریب کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، اللہ تعالی نے حج میں مسلمانوں کے لیے جو فائدے قرار دیے ہے ان میں سے ایک مسلمانوں کے درمیان وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حرمین شریفین میں جمع ہونا ہے۔

مسلمان رنگ و نسل و معاشرتی طبقات سے بالاتر ہوکر ایک امت واحد کی طرح ایک مقدس مقام پر جمع ہوجاتے ہیں تا کہ دنیا کو دیکھاسکے کہ دنیا کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

ماموستا مبارک شاہی نے کہا، عید قربان کے دن مسلمان نئے لباس پہن کر نماز کے لیے تیار ہوتے ہیں اور خلوص اور عقیدت کے ساتھ ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ، عید قربان بخشش اور عطا کا دن ہے ہم ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارے کے ساتھ ملتے اور جو مستحقین اور معاشرے کے محروم افراد ہیں ان کو اپنے گھروں پر کھانے پر دعوت پر بلاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 352239

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/352239/مسلمان-عرفہ-کے-دن-اپنے-وحدت-اور-اخوت-کا-دنیا-سامنے-اظہار-کریں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com