QR codeQR code

چینی اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل مختلف امور پر ٹیلی فونی گفتگو کی

18 Aug 2018 گھنٹہ 14:45

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ چین اور ایران کے باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا.


چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل مختلف امور پر ٹیلی فونی گفتگو کی۔

 چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ چین اور ایران کے باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا.

وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ اس ٹیلی فونک رابطے میں ایک بار پھر چین کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا.انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدہ باہمی سفارتکاری اور تعمیری مذاکرات کا نتیجہ ہے، یہ معاہدہ ایک قابل قدر فتح ہے جس سے عالمی برادری کو فائدہ ملے گا.

انہوں نے کہا کہ بیجنگ، تہران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے لہذا ہم بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے مشترکہ تعاون کو جاری رکھیں گے جس سے دوطرفہ مفادات کے حصول میں مدد ملے گی.

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم ہے جبکہ چین نے واضح طور پر اعلان بھی کیا ہے کہ وہ یکطرفہ پابندیوں اور اندرونی قوانین کو دوسرے ملکوں پر مسلط کرنے کی شدید مخالفت کرتا ہے.

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اپنے چینی ہم منصب کو جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور انہوں اس حوالے سے بیجنگ کے تعمیری کردارکو سراہا.


خبر کا کوڈ: 351979

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/351979/چینی-اور-ایرانی-وزیر-خارجہ-کے-درمیان-ٹیلی-فونک-رابطہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com