QR codeQR code

ایران پر اقتصادی دباو کے لیے" ایران ایکشن گروپ " کی تشکیل

امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے

17 Aug 2018 گھنٹہ 21:37

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کے لیے " ایران ایکشن گروپ " کے نام سے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔


امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کے لیے " ایران ایکشن گروپ " کے نام سے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کے لیے " ایران ایکشن گروپ " کے نام سے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا کہ ایرانی حکومت گزشتہ 40 سال سے  امریکہ، اس کے اتحادیوں اور ایرانی عوام کے خلاف تشدد کو ہوا دینے اور غیرمستحکم کرنے والے رویے کی ذمہ دار ہے، ہم ایرانی حکومت کے رویے میں اندرونی اوربیرونی طور پر بڑی تبدیلیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے ایک نئی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کا نام  " ایران ایکشن گروپ " رکھا گیا ہے۔ اس گروپ کی قیادت برائن ہک کریں گے، ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ایک دن ہم ایران کے ساتھ نیا معاہدے کریں گے۔ اس موقع پر "ایران ایکشن گروپ "کے سربراہ برائن ہک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایران ایکشن گروپ‘‘ ایرانی رویے کو تبدیل کرنے کے لیے مضبوط عالمی کوشش پر کاربند ہے، یہ گروپ 12 معاملات پر ایران کے رویے میں تبدیلی لانے کے لیے کام کرے گا۔ جن میں ایران کی شامی حکومت اور حزب اللہ کی حمایت ترک کرنا، ایرانی جوہری پروگرام کی بندش، مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں کے خلاف ایرانی پالیسی کا خاتمہ شامل ہے۔ ادھر ایران نے گذؤتہ 40 برس ميں  ایران کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ماضی کیط رح امیرکہ کے ہر منصوبے کو ناکام بنادےگا اور ماریکہ کبھی بھی اپنے شوم منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 351784

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/351784/ایران-پر-اقتصادی-دباو-کے-لیے-ایکشن-گروپ-کی-تشکیل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com