QR codeQR code

امریکی کی جانب سے متعدد روسی اور چینی کمپنیاں بلیک لسٹ

اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد روسی اور چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

17 Aug 2018 گھنٹہ 16:04

امریکا نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے لیے اس پر دباؤ برقرار رکھنے کی پالیسی کے تحت یہ اقدام اٹھایا


امریکی محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد روسی اور چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے لیے اس پر دباؤ برقرار رکھنے کی پالیسی کے تحت یہ اقدام اٹھایا۔ امریکی حکومت نے چینی کمپنی ڈالیان سن مون اسٹار اور اس کی ذیلی کمپنی سنسمس پر الزام لگایا کہ انہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے شراب اور سگریٹ کی کھیپ شمالی کوریا کو برآمد کی۔

 محکمہ خزانہ نے دعویٰ کیا کہ سگریٹ کی اس غیر قانونی تجارت کے ذریعے شمالی کوریا کی حکومت سالانہ ایک ارب ڈالر کماتی ہے۔

واشنگٹن نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں روس کی کمپنی پروفینیٹ کو بھی بلیک لسٹ کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے الزام لگایا کہ پروفینیٹ نے روس کی تین بندرگاہوں پر شمالی کوریا کے بحری جہازوں کو مال چڑھانے اور ایندھن بھرنے کی سہولیات فراہم کیں۔


خبر کا کوڈ: 351750

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/351750/امریکی-کی-جانب-سے-متعدد-روسی-اور-چینی-کمپنیاں-بلیک-لسٹ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com