QR codeQR code

انڈونیشیا نے بھی ترکی کی حمایت کا اعلان کردیا

انڈونیشیا نے امریکہ اور ترکی کی تجارتی جنگ میں ترکی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے

17 Aug 2018 گھنٹہ 0:03

انڈونیشیا کی علما کونسل کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ محی الدین جنیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ امریکی تجارتی حملے کے جواب میں ترک صدر کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں


انڈونیشیا نے امریکہ اور ترکی کی تجارتی جنگ میں ترکی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غری ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا نے امریکہ اور ترکی کی تجارتی جنگ میں ترکی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ انڈونیشیا کی علما کونسل کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ محی الدین جنیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ امریکی تجارتی حملے کے جواب میں ترک صدر کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے مسلم ممالک کو نشانہ بنانے اور خطے میں ترکی کا اثر و رسوخ کم کرنے کے اقداما ت اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ مسلم ممالک کو باہمی تجارت کے لئے ڈالر کی بجائے اپنی کرنسی کا استعمال کرنا چاہیے۔اس سے قبل قطر نے بھی ترکی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ادھر ایران اور ترکی نے مقام کرنسی میں تجارت کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 351607

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/351607/انڈونیشیا-نے-بھی-ترکی-کی-حمایت-کا-اعلان-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com