QR codeQR code

نبی اکرم (ص) کی توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے

حکومت ہر حال میں ملک کے اساسی قانون کی حفاظت کرے

16 Aug 2018 گھنٹہ 17:04

جو کوئی بھی توہین رسالت کا مرتکب ہو اس کے ساتھ حکومت وہی سلوک کرے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے،کیوں کہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ہے۔


نبی اکرم (ص) کی توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے رکن مجلس ختم نبوت" مولوی اسماعیل" شجاع سے گفتگو کے درمیان کہا ،جو کوئی بھی توہین رسالت کا مرتکب ہو اس کے ساتھ حکومت وہی سلوک کرے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے،کیوں کہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت  ہے۔

ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ حکومت ہر حال میں ملک کے اساسی قانون کی حفاظت کرے اور پاکستان کی عوام فخر کے ساتھ اس کام میں حکومت کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔

سراج الحق نے کہا، مغربی آرگنائزیشنز آزادی بیان کے نام پر نبی مکرم(ص) کی توہین کرکے مسلمانوں کے جزبات مجروح کرتی ہیں اور مسلمانوں کے عقاید پر حملہ آور ہوتی ہیں۔ان کاموں سے ان کا ہدف مسلمانوں کی نئی نسلوں میں نبی پاک(ص) کی محبت کو کم کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 351557

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/351557/نبی-اکرم-ص-کی-توہین-سب-سے-بڑی-دہشت-گردی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com