QR codeQR code

اقتصادی پابندیوں کا ہدف صرف ایران نہیں بلکہ پوری ملت اسلامی ہے

ان پابندیوں کا مقصد ہے کہ ایران ظلم کے سامنے سر تسلیم خم کرلے۔

14 Aug 2018 گھنٹہ 18:26

آیت اللہ سید علی اکبر حائری نے کہا ایران کے خلاف لگائی جانے والی ناجائز اور ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کے خلاف پوری ملت اسلامیہ کو اپنے رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے


اقتصادی پابندیوں کا ہدف صرف ایران نہیں بلکہ پوری ملت اسلامی ہے

تقریب خبر رساں ایجسنی کے مطابق " آیت اللہ سید علی اکبر حائری" نے تاکید کرتے ہوہے کہا، اس بات کی ضرورت ہے کہ حوزہ علمیہ نجف امت اسلامی کو درپیش مسائل میں ، عوام کی رہنمائی کے لیے بیانات جاری کریں جو تاریخ میں ثبت ہوجائیں۔
انہون نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف لگائی جانے والی ناجائز اور ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کے خلاف پوری ملت اسلامیہ کو اپنے رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے ، یہ ردعمل چاہے بیانات کی صورت میں ہو یا احتجاجی صورت میں ہو۔

ان اقتصادی پابندیوں کا ہدف صرف جمہوری اسلامی ایران نہیں بلکہ تمام عالم اسلام ان پابندیوں کا ہدف ہے۔ دشمن چاہتا ہے ایران پر پابندیاں لگا کر عالم اسلام کو نقصان پہچائے۔

ان پابندیوں کا مقصد ہے کہ ایران ظلم کے سامنے سر تسلیم خم کرلے۔

انہوں نے آخر میں کہا، ایران بہت جلد اس اقتصادی بحران سے نکل آئے گا اور دشمن کے حصے میں صرف ذلت اور خفت آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 351050

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/351050/اقتصادی-پابندیوں-کا-ہدف-صرف-ایران-نہیں-بلکہ-پوری-ملت-اسلامی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com