QR codeQR code

دشمن کی کسی بھی محاز آرائی کا بھر پور جواب دیں گے

جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کی ہرطرح کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا

22 Jul 2018 گھنٹہ 23:18

جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکہ ظاہری طور پر ایران کے خلاف فوجی حملے کی بات نہیں کرتا لیکن ایران کے پاس ایسی موثق اطلاعات موجود ہیں کہ اس نے کئی بار ایران پر جارحیت کا ارادہ کیا ہے۔


ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کی ہرطرح کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکہ ظاہری طور پر ایران کے خلاف فوجی حملے کی بات نہیں کرتا لیکن ایران کے پاس ایسی موثق اطلاعات موجود ہیں کہ اس نے کئی بار ایران پر جارحیت کا ارادہ کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ امریکہ کی  نئی ظالم حکومت نے پچھلے ڈیرھ سال کے دوران امریکی فوج کو ایران کے خلاف فوجی محاذ آرائی میں الجھانے کی کوشش کی ہے تاہم  امریکا کے فوجی کمانڈروں نے ایسا نہیں کرنے دیا۔ ایران کی مسلح افوج کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام پہلے کی طرح آج بھی اسلامی انقلاب اور اس کی اقدار پر سختی کے ساتھ کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے عوام اسلامی نظام کے حامی نہ ہوتے تو اسلامی انقلاب کے بعد کے برسوں میں پیش آنے والی بہت سی مشکلات پر قابو پانا ممکن نہ ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 344935

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/344935/دشمن-کی-کسی-بھی-محاز-آرائی-کا-بھر-پور-جواب-دیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com