QR codeQR code

غاصب صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کےقریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کرشہید کردیا

3 Jul 2018 گھنٹہ 18:50

اسرائیلی فوجیوں نے پیر کے روز رفح میں سرحدی حصار کے قریب جمع ہونے والے فلسطینی نوجوانوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے ایک فلسطینی نوجوان شہید


غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کےقریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کرشہید کردیا

فلسطین انفار میشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے پیر کے روز رفح میں سرحدی حصار کے قریب جمع ہونے والے فلسطینی نوجوانوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے امدادی ٹیموں کو بھی جائے وقوعہ کے قریب آنے اور زخمی فلسطینی کو طبی امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دی۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چونتیس ہوگئی ہے۔جبکہ ہزاروں فلسطینی زخمی ہوئےہیں


خبر کا کوڈ: 340730

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/340730/غاصب-صہیونی-فوج-کی-فائرنگ-سے-فلسطینی-نوجوان-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com