QR codeQR code

پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

415 فلسطینی غزہ کی پٹی میں زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

30 Jun 2018 گھنٹہ 14:59

صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید اور 415 فلسطینیوں کو زخمی کردیا


صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید اور 415 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 13 سالہ فلسطینی مصعب أیمن عصفور خان یونے اور 24 سالہ فلسطینی محمد فوزی الحمایدة  رفح میں شہید جبکہ 415 فلسطینی غزہ کی پٹی میں زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

گذشتہ 13 ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو تیس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پندرہ ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 340013

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/340013/پرامن-واپسی-مارچ-پر-صیہونی-فائرنگ-سے-2-فلسطینی-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com