QR codeQR code

صدرممنون حسین کی طیب اردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی صدر اردوان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا

25 Jun 2018 گھنٹہ 17:49

انتخابات میں کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے دلی مبارکباد دی ہے


صدرممنون حسین نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے دلی مبارکباد دی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق صدرممنون حسین نے کہاکہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بڑی شرح اورانتخابات کا پرامن انعقاد ترکی کی جمہوری اقدار اور اداروں کے مستحکم اورفعال ہونے ک امظہر ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی صدر اردوان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔

صدرنے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی اور مثالی دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 339053

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/339053/صدرممنون-حسین-کی-طیب-اردوان-کو-انتخابات-میں-کامیابی-پر-مبارک-باد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com