QR codeQR code

مفتی نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان کا نیا سرغنہ

ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری بیان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی

24 Jun 2018 گھنٹہ 13:24

محمد خراسانی نے اپنے بیان میں دو سابق سربراہان کی ڈرون حملوں میں ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ فخر کی بات ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے قائدین میدان میں شہید ہو رہے ہیں


ٹی ٹی پی کی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔

محمد خراسانی نے اپنے بیان میں دو سابق سربراہان کی ڈرون حملوں میں ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ فخر کی بات ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے قائدین میدان میں شہید ہو رہے ہیں’۔انھوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو ان کی جگہ نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ہفتے قبل امریکی ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے نئے سربراہ کا اعلان کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 338693

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/338693/مفتی-نور-ولی-محسود-تحریک-طالبان-پاکستان-کا-نیا-سرغنہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com