QR codeQR code

فرانس اور جرمنی کا تجویز کردہ یورو زون بجٹ قبول نہیں

’یورو زون بجٹ‘ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف ہو گا

22 Jun 2018 گھنٹہ 13:10

پولینڈ کا کہنا ہے کہ اگر یورو زون کے رکن ممالک اپنے ذرائع سے بجٹ تیار کریں تو یہ اس بلاک کا داخلی معاملہ ہو گا


پولینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے تجویز کردہ ’یورو زون بجٹ‘ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف ہو گا۔

یورو زون میں اصلاحات کی تجاویز فرانسیسی صدر امانوئل میکروں نے پیش کی ہیں اور انہیں جرمن چانسلر انگلا مرکل کی تائید بھی حاصل ہے۔

یورو کرنسی زون کے انیس رکن ہیں جبکہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد اٹھائیس ہے۔

پولینڈ کا کہنا ہے کہ اگر یورو زون کے رکن ممالک اپنے ذرائع سے بجٹ تیار کریں تو یہ اس بلاک کا داخلی معاملہ ہو گا تاہم اگر یورپی یونین کے بجٹ سے رقم نکالی گئی تو اس کا مطلب یونین کا خاتمہ ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 338344

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/338344/فرانس-اور-جرمنی-کا-تجویز-کردہ-یورو-زون-بجٹ-قبول-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com