QR codeQR code

غاصب صہیونی فوج مظالم فلسطینیوں کے عظم کو کچل نہ سکے،ترجمان حماس

دشمن کو فلسطینی عوام کے خلاف کوئی نئی سازش رچنے کی ہرگز اجازت نہیں

20 Jun 2018 گھنٹہ 19:08

دشمن کو فلسطینی عوام کے خلاف کوئی نئی سازش رچنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی


فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین پر تحریک مزاحمت کے بدھ کے روز کے میزائل حملے کو صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب سے تعبیر کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس نے مقبوضہ فلسطین میں کرم ابوسام اور اشکول پر سات میزائل فائر کئے جس سے غزہ کے قریب واقع ان علاقوں میں بھگدڑ مچ گئی اور خطرے کے سائرن بجائے جانے لگے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ دشمن کو فلسطینی عوام کے خلاف کوئی نئی سازش رچنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اسے اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں دو فلسطینی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔غزہ پر صیہونی حکومت نے جارحیت کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دو ہزار چھے سے اس علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 338144

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/338144/غاصب-صہیونی-فوج-مظالم-فلسطینیوں-کے-عظم-کو-کچل-نہ-سکے-ترجمان-حماس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com