QR codeQR code

امریکہ اب خلاء میں بھی جارحیت کرے گا

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں امریکہ کا غلبہ بھی ہونا چاہیے

19 Jun 2018 گھنٹہ 10:48

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں امریکہ کا غلبہ بھی ہونا چاہیے، پینٹاگون کو سپیس فورس بنانے کا حکم دے دیا ہے۔


امریکہ اب خلاء میں بھی جارحیت کرے گا اور امریکا نے خلا میں بھی جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں امریکہ کا غلبہ بھی ہونا چاہیے، پینٹاگون کو سپیس فورس بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

نیشنل سپیس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سپیس فورس امریکی فوج کی چھٹی شاخ ہو گی جو خلا میں امریکی مفادات کا دفاع کرے گی۔

ٹرمپ نے پینٹاگون کو ہدایت کی کہ سپیس فورس کو امریکی ائیر فورس کی طرح مضبوط اور منظم طاقت بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 337787

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/337787/امریکہ-اب-خلاء-میں-بھی-جارحیت-کرے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com