QR codeQR code

دہشتگردوں نے افغانستان کی سلامتی کو نشانہ بنا رکھا ہے

افغان قوم کے مخالفین طالبان اور حکومت کے مابین جنگ بندی کو اپنے مفادات کے خلاف سمجھتے ہیں

17 Jun 2018 گھنٹہ 14:58

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ننگرہار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے افغان قوم اور حکومت سے ھمدردی کا اظہار کیا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ننگرہار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے افغان قوم اور حکومت سے ھمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشتگردوں نے افغانستان کی سلامتی کو نشانہ بنا رکھا ہے کہا کہ افغان قوم کے مخالفین طالبان اور حکومت کے مابین جنگ بندی کو اپنے مفادات کے خلاف سمجھتے ہیں اور اسی لئے انہوں نے اس ملک کے اتحاد وحدت کے عمل کو قبول نہیں کیا اور ایک بار پھر انہوں نے اپنی اس قسم کی کارروائی سے دکھا دیا کہ وہ اس ملک میں تفرقہ پھیلانے کے درپے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب افغان حکومت اور عوام اتحاد و وحدت کے خلاف دہشتگرد عناصر پر قابو پا لیں گے اور اپنے صبر و استقامت کا پھل دہشتگردی پر قابو پانے کے ذریعے حاصل کر لیں گے۔

واضح رہے کہ کل ننگرھار میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار عید پر ہونے والی جنگ بندی کے موقع پر جب ایک دوسرے سے مل رہے تھے تو ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہوئے۔ دہشتگرد گروہ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔


خبر کا کوڈ: 337505

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/337505/دہشتگردوں-نے-افغانستان-کی-سلامتی-کو-نشانہ-بنا-رکھا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com